ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروارکے مرنگنی فاریسٹ علاقے میں 2.5لاکھ روپیوں کی غیرقانونی شراب ضبط

کاروارکے مرنگنی فاریسٹ علاقے میں 2.5لاکھ روپیوں کی غیرقانونی شراب ضبط

Sat, 30 Dec 2017 18:53:50    S.O. News Service

کاروار:30/ دسمبر(ایس اؤنیوز)تعلقہ کے ہن کون گرام پنچایت حدود کے مرنگنی فاریسٹ علاقے میں خصوصی کارروائی کے دوران محکمہ ایکسائز کے عملے نے 5بائک سمیت قریب 2.5لاکھ روپئے مالیت کی گوا شراب ضبط کرلی ہے۔

مرنگنی فاریسٹ علاقے میں ایکسائز عملہ جب گشت پر تھا تو جمعرات کی رات 1بجے مصدقہ اطلاع پر گوا سے آرہے 5بائک سواروں نے ایکسائز عملے کو دیکھ کر اپنی سواریاں وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جن میں سے 4بائک پر رجسٹرڈ نمبر نہیں ہے۔ مفرور افراد کا عملے نے تعاقب کیا مگر جنگل کا علاقہ ہونے کی وجہ سے وہ غائب ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مفرور ہونے والوں میں عملے نے ہوٹے گالی کے پنکج کامبلے ، دیپک پڈولکر، راجیندر پڈولکرکے طورپر شناخت کی ہے۔ ان کے خلاف اس سے پہلے بھی غیر قانونی شراب فروخت کاری کو لےکر مقدمات درج ہوئے ہیں۔ بائک کے ذریعے ضبط کی گئی غیر قانونی شراب کی مالیت انداز اً 2،50،000روپئے لگائی گئی ہے جب کہ سواریوں کی قیمت 30،000 روپئےبتائی گئی ہے۔

ضلع ایکسائز نائب کمشنر این ایس شیاماجوئس کی رہنمائی میں کی گئی کارروائی میں ایکسائز انسپکٹر منجوناتھ اریگولی ، ایکسا ئز عملہ آنندو گھونڈیلر، ایم ایم نائک، ٹی بی گونڈا، وشال نائک، شیامنور جمعدار، رویندرنائک، ونود نائک وغیرہ شریک تھے۔ کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: